پا?ستان ?و ن?و?لئ?ر سپلائ? گروپ م?? شا مل ??ا جائ?، چ?ن

298

بیجنگ: چین نے ہمیشہ کی طرح دوستی نبھاتے ہوئے ایک بار پھر نیوکلئیر سپلائر گروپ میں پاکستان کی شمولیت کی حمایت کردی ہے ۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئےگئے بیان میں ترجمان ہواچینگ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی سطح ہر ایٹمی عدم پھیلاؤ کے حوالے سے مربوط قدم اٹھائے ہیں ، چینی حکومت پاکستان کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم این ایس جی میں پاکستان کی شمولیت کی حمایت کرتے ہیں ۔

ہواچینگ کا کہنا کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ رابطے مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور ماید کرتے ہیں کہ اس طرح کی کوششوں سے بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کے لئے موزوں ثابت ہوسکتی ہیں ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ انڈیا کے وزیراعظم نے حالیہ دورہ چین کے موقع پر چین کو این ایس جی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لئے بھارت کی حمایت کرنے پر زور دیا تھا ۔