مرد? اعضاء ب?? اب ?ارآمد ?ونگ?

285

                سائنس دانوں اور محققین نے اعضاءکی پیوند کاری کا ایک نیا کامیاب تجربہ کیا جس میں سائسندانوں نے مردہ اعضاءکو مصنوعی حیات دیکر زندہ جانور کے جسم میں کامیابی سے پیوند کاری کرکے مردہ اعضاء کو کارآمد بنالیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے ماس جنرل ہسپتال کے سائنسدانوں نے مردہ چوہے کے پاﺅں کے اگلے حصے کی ایک پٹی لیکر اس کی خون کی نالیوں اور عصبی خلیات پر تجربات کئے اور اس حصے کی افزائش کرکے دوبارہ زندہ جانور کے جسم میں کامیابی سے پیوند کاری کی زندہ چوہے میں پیوند کاری کے بعد کئے جانے والے ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ پیوند کئے گئے عضو کی نالیوں میں خون کا بہاﺅ اور افزائش کا معیار کسی بھی نئے پیدا ہونے والے چوہے کے اعضاءکی کارکردگی کا 80 فیصد تھا۔