غ?ر مل?? ?ر?? ??م?? دور?  پا?ستان م?? دلچسپ? ر??ت? ???، پ? س? ب?

261

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ زمبابوین ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد ہمیں محسوس ہو رہا ہے کہ کئی دوسری غیرملکی ٹیمیں بھی پاکستان میں کھیلنے کی خواہشمند ہیں سری لنکا اور بنگلہ دیش سے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی سی بی حکام نے کہا کہ بورڈ نے سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔  انہوں نے کہا کہ زمبابوین ٹیم کے کھلاڑی اور حکام دورہ پاکستان سے بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے بھی دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے جس نے دوسری ٹیموں کو متاثر کیا ہے اور امید ہے کہ ٹیمیں مستقبل میں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

پی سی بی حکام کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال ٹیم کا شیڈول بہت مصروف ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ اگلے برس یہ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے 2009ءمیں سری لنکن ٹیم ہی دہشت گردی کا نشانہ بنی تھی اگر وہ پاکستان کا دورہ کرنے پر راضی ہو جائے تو اس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا قحط ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکتا ہے۔