مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق نے بھارت پرزوردیا ہے کہ وہ جموں وکشمیرکو متنازعہ علاقہ تسلیم کرے اور کشمیر کو ایک سیاسی مسئلہ تسلیم کرتے ہوئے اسکے حل کے لیے ایک بامعنی مذاکراتی عمل کا آغاز کرے۔
میر واعظ نے سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنماﺅں کی ریلیوں میں پاکستانی پرچم لہرائے جانے کے واقعات کوئی نئی بات نہیں کیونکہ مقبوضہ علاقے میں 1947سے پاکستانی پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حق پر مبنی آواز کو فوجی طاقت کے بل پر دبایا نہیں جاسکتا لہذا بھارت کو جموں وکشمیر کے زمینی حقائق تسلیم کرکے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے بامعنی مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے۔