ب?ارت ?? تلملا?? م?? مز?د اضاف?

306

نیودہلی: بھارت نے امریکا کی جانب سے پاکستان کو ہتھیاروں کی فروخت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستان امریکی وزیر دفاع کے سامنےاپنا پیٹ کھولے گا ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کل کشمیر کے بارے میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف دیکر بھارتی صفوں میں گھبراہٹ پیدا کردی تھی تو دوسری جانب واشنگٹن میں جاری پاک امریکہ اسٹریجک مذاکرات میں امریکہ نے پاکستان کو ہتھیاروں کی فروخت میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث بھارتی حکومت سخت پریشانی کا شکار ہوگئی ہیں۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہتھیاروں کی فروخت کے معاہدے کے بعد بھارتی وزیر دفاع نےہزرہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کی ہتھیاروں کی فروخت بھارت کے لئے ناقابل قبول ہوگی

واضح رہے کہ امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر جوان دنوں انڈیا کے دورے پر ہیں اور بھارتی حکومت اس معاملے میں امریکی وزیردفاع سے بات چیت کریگی۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان اسلحہ کی فروخت کے معاہدے کے بعد انڈیا کے مقامی چینل نے بھی زہراگلنا شروع کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو فراہم کئے جانے والے ہتھیار انڈیا کے خلاف جنگ میں استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔

یادرہے کہ امریکا نے نائن الیون حملوں کے بعد سے پاکستان کو ایف سولہ لڑاکا طیاروں سمیت 5.4 ارب ڈالرز کی غیرمعمولی مالیت کا فوجی ساز و سامان فراہم کیا ہے۔