ش?بازشر?ف ن?ا پنجاب بنا ر?? ??? ، وز?راعظم نواز شر?ف

271

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے پاکستان میں میٹروبس جیسے منصوبے 30، 30 تک پورے نہیں ہوتے ، شہباز شریف نے یہ منصوبہ 9 ماہ میں مکمل کر دکھایا ، وزیراعظم کا کہنا تھا حنیف عباسی نے ہار کر راولپنڈی والوں کو میٹروبس سروس کا تحفہ دیا اگر جیت جاتے تو ہیلی کاپٹرسروس دے دیتے ۔

پاکستان میٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا شہبازشریف نیاپنجاب بنارہےہیں، نئے پاکستان میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں، میٹرو بس کے سفر سے مسافروں کے ہزاروں روپے بچیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا راولپنڈی میٹرو بس منصوبے کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، میٹرو بس سروس ہمارے منصوبوں اور کام کا ایک فیصد ہے، یہ منصوبہ عوام کی امانت ہے۔  وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کراچی کے عوام کو بھی سواری کا تحفہ دیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا بہت سارےلوگ میٹروبس سروس کوتفریح کیلیےبھی استعمال کرینگے،مگر اس میٹرو بس سروس سے ٹائم اور پیسے کی بھی بچت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا خٹک صاحب ہمیں کہیں تو پشاورمیں بھی میٹروبس سروس بنادینگے۔ نواز شریف کا کہنا تھا میٹروبس سے بچے 15 منٹ میں اسکول پہنچیں گے تو سب والدین بچوں کو اسکول بھیجیں گے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان میں ترقی ہمیشہ جمہوری حکومت کے دور میں ہوئی ، پاکستان میں موٹروے جمہوری طور پربنی، پنجاب سے گوادر تک موٹروے کا آغاز ہو چکا ہے، جنگیں ہمیشہ مارشل لا کے دور میں ہوئیں ۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا حکومت میں آئے تو ملک میں امن وامان کا مسئلہ تھا، کراچی میں اغوا برائے تاوان، بھتاخوری اور قتل و غارتگری عروج پر تھی مگر اب وہاں امن قائم ہو رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا آخری مجرم کو ختم کیے جانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا تمام سیاسی جماعتوں اور ملٹری قیادت نے ملکر آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ کیا اب دہشتگردوں اور دہشتگردی کو ختم کر کے دم لیں گے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان میں بجلی کی قلت کوختم کردیں گے، ناصرف بجلی کی قلت کو ختم کریں گے بلکہ بجلی کو سستی بھی کریں گے ۔ اب تک ہماری حکومت ساڑھے پانچ روپے تک بجلی سستی کر دی ہے ۔ اگلے تین سال تک بجلی کے بحران پر بھی قابو پا لیں اور مزید بجلی سستی بھی کر دیں گے ۔