کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی پر پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق کارروائی گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کی جارہی ہے ۔
کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی اور کلری میں پولیس گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کر رہی ہے ۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق کارروائی میں 100 پولیس اہلکار حصہ لے رہےہیں جبکہ ان کی مدد کے لئے 6 بکتر بند بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں ۔