جنوبی کوریا کی وزارت صحت کے حکام نے ملک میں مزید 5افراد کی میرس وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے دو ورکرز بھی اس مہلک وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
جنوبی کوریا میں میرس وائرس کے مزید 5 مریض سامنے آگئے ہیں جس کے بعد اب تک اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 25 سے بڑھ کر 35 تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہےاب تک جنوبی کوریا میں مہلک میرس وائرس سے دو افراد کی ہلاکت بھی ہو چکی ہے حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ملک بھر میں 700 سے زائد سکولوں کو بند کردیا گیا ہے اور عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔