ل?جن? ??لا??و? ?? ماس?ر ل?گ

291

کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ  اپنے زمانے کے مایہ ناز لیجنڈکھلاڑی ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اگر آپ ماضی کے اسٹارز کھلاڑیوں کو ایک با ر پھر کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کی یہ خواہش جلد پوری ہونے والی ہے۔

دنیائے کرکٹ کے سپر اسٹارز، برائن لارا، وسیم اکرم،ایڈم گلکرسٹ،جیک کیلس اور ان جیسے دیگر نامور کھلاڑیوں پر مشتمل ماسٹر کرکٹ لیگ( ایم سی ایل) کا میلہ آئندہ سال سے دبئی میں سجے گا۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی اس کرکٹ میں دنیا بھر کے 90بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لیں گے اور یہ لیگ فروری 2016سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں سابق آسٹریلوی کپتان اور دیگر مشہورزمانہ کرکٹرز شرکت کریں گے جب کہ ڈین کی کمپنی انتظامی امور کی ذمہ دار ہوگی جو اگلے 10سال تک اس لیگ کا انعقاد کراتی رہے گی۔