مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا عمران خان میں غیرت ہے تو بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی پر استعفیٰ دے دیں ۔
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہنا تھا عمران خان میں اگر غیرت ہے تو جیسے وہ وفاقی حکومت سے استعفیٰ مانگ رہے تھے ویسے ہی خود بھی استعفیٰ دے دیں ۔ کیونکہ بلدیاتی انتخابات کے دوران خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت تھی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ہم کو بھی پشاور میں میٹروبس سروس کی ضرورت ہے ۔ مگر خیبرپختونخوا حکومت میں میٹرو بس کی تعمیر کی اہلیت ہی نہیں ہے ۔