مشرف ن? ناا?ل? ?ا ف?صل? سپر?م ?ور? م?? چ?لنج ?رد?ا

278

سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے انتخابات کے لیے نااہل قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

جنرل (ر) پرویز مشرف نے آرٹیکل 62اور 63کے تحت سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے نااہل اور ریٹرنگ افسر کے طرف سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کوعدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا ہے۔

جمعرات کے روز پرویز مشرف نے اپنے وکیل فروغ نسیم کی وساطت سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آرٹیکل 6 کے مقدمے سمیت دیگر مقدمات میں اب تک کوئی فیصلہ ان کے خلاف نہیں آیا جب کہ غداری کا مقدمہ اب بھی زیر سماعت ہے تاہم اس کے باوجود انہیں نااہل قرار دیا گیا۔

درخواست میں عدالت سے سندھ ہائی کورٹ کے نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئ ہے۔