?ر صورت د?شتگردو? ?و??فر?ردار ت? پ?نچائ?? گ?، صدر

279

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ معصوم پاکستانیوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد اور شر پسند عناصر کسی غلط فہمی میں نہ رہیں انہیں ہر صورت کیفرے کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 موجودہ حکومت کا دوسرا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ہم دہشت گردوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فاٹا اورقبائلی علاقوں سمیت کراچی یا ملک کے کسی حصے میں بھی ہوں ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا خواہ یہ دہشت گرد فاٹا یا قبائلی علاقوں میں ہوں یا کراچی اور دیگر شہروں میں ہوں۔

آپریشن ضرب عضب میں شہید اور قربانی دینے والے جوانوں کہ بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو بھی نہیں بھولے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60ہزار سے زائد شہادتوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

صدر مملکت نے کہا کہ طویل عرصے بعد انسداددہشت گردی کی موثرحکمت عملی اپنائی گئی اور چیلنجز پر مستحکم طریقے سےقابوپایا جارہا ہے جب کہ موجودہ حالات میں سیاستدانوں نے تدبر کا مظاہرہ کیا اور امن کے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

آئی ڈی پیز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن کا راستہ ان لوگوں کے دلوں سے گزر کرجاتا ہے جنہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران ہجرت کی اور گھر بار چھوڑے۔

صدر نے پولیو مہم کےدوران جانیں قربان کرنیوالوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ پولیو کو بنیاد بناکرپاکستان پرپابندی لگائی گئی ۔

اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزراء، مسلح افواج کے سربراہان، گورنرز ، وزرائے اعلیٰ، غیر ملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔