ب?ارت: عل?حدگ? پسندو? ?ا حمل? 20 فوج? ?لا?

233

بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے بھارتی فوجیوں کے قافلہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فوجی افسران سمیت 20 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق علیحدگی پسندوں کی جانب سے فوجی قافلہ پر حملہ اس وقت ہوا جب قافلہ بھارتی ریاست بہار کے علاقے منی پور کے درالحکومت کی جانب رواں دواں تھا ۔ ذرائع کے مطابق فوجی قافلہ کو میانمار کے سرحدی علاقے چنڈال سے علیحدگی پسندوں نے نشا نہ بنایا جس کے نتیجے میں فوجی افسران سمیت 20 فوجی ہلاک ہوگئے۔