پا?ستان سم?ت دن?ا ب?ر م?? ماحول?ات ?ا عالم? دن 5 جون ?و منا?ا جائ? گا

264

دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر محکمہ تحفظ ماحولیات حکومت پنجاب اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی بعض دیگر این جی اوز اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اداروں کے زیر اہتمام خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گانیز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 15 دسمبر 1972ءکے چارٹر کے مطابق عالمی یوم ماحولیات کے سلسلہ میں تحفظ ماحول کی اہمیت کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے شعوری آگاہی کی غرض سے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے۔

ماہرین ماحولیات نے بتا یا کہ قدرتی جنگلات کے وسیع پیمانے پر صفایا ، چاروں اطراف گاڑیوں کے دھوئیں ،شور ، جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں ، ضرر رساں گرم گیسوں کے وسیع پیمانے پر اخراج ، نصف سے زائد آبی خطوں کی بربادی ، آبی مخلوق کی تیزی سے کم ہوتی ہوئی تعداد نے ماحولیاتی وفضائی آلودگی میں اضافہ کر دیا ہے جس سے جہاں فطرت کا حسن آلودہ ہورہا ہے وہیں بے شمار بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں۔ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشرجبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیاجائیگا۔