آئندہ مالی سال 2015-16ءکے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں وفاقی حکومت نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کے پہلے سے جاری 19 ترقیاتی منصوبوں اور 2 نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1 ارب 6 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت اور اس کے اداروں کیلئے دفتر کی تعمیر، لاہور میں ایف سی ایس آئی آر لیبارٹریوں کو جدید بنانا، کمپلیکس کراچی کیلئے سازوسامان کی فراہمی، پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کراچی کو جدید آلات سے لیس کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔
بجٹ میں ان منصوبوں کیلئے ایک ارب 4 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ نئے ترقیاتی منصوبوں میں اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک کا قیام اور ایس ایم ایز کیلئے انسینٹیوپروگرام کی سرٹیفیکیشن کے منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں کیلئے 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔