ن?و?ل?ئرر?گول??ر? ات?ار?? ?? لئ?32 ?رو? 10 لا?? روپ? مختص

311

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2015-16ءمیں پی ایس ڈی پی کے تحت نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے3 جاری منصوبوں اور 2 نئے منصوبوں کیلئے 32 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کردیئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی کے تحت پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے پہلے سے جاری 3 ترقیاتی منصوبوں اور 2 نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 32 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کی رپورٹ میں جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں میں این پی پی اسلام آباد میں اینالسز سنٹر کا قیام، چشمہ میں پی این آر اے رہائشی کالونی کا قیام اور نیشنل ریڈیولوجیکل ایمرجنسی کوآرڈینیشن سنٹر کا قیام شامل ہیں۔ان منصوبوں کیلئے 29 کروڑ 60 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

نئے ترقیاتی منصوبوں میں پاکستان میں جدید نیوکلیئر پاور پلانٹس کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے استعداد کار میں اضافہ اور میرین ریڈیوایکیوٹی کی پیمائش کا قومی پروگرام شامل ہیں۔ ان منصوبوں کیلئے مالی سال 2015-16ءکے بجٹ میں 2 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔