بج?: گوادر ان?رن?شنل ا?ئر پور? ??لئ? 3 ارب روپ?

214

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ2015-16ءمیں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ہوا بازی کے شعبہ کے 5 جاری اور ایک نئے منصوبے کےلئے 3 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ہوا بازی کے شعبہ کے 5 جاری منصوبوں کےلئے 3 ارب50 کروڑ روپے جبکہ ایک نئے منصوبے کےلئے 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

جاری منصوبوں میں گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا منصوبہ شامل ہے جس کےلئے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کےلئے بیرکس کی تعمیرکا ایک نیا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے جس کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔