چ?ن پا?ستان اقتصاد? را?دار? ??لئ? 58 ارب10 ?رو? روپ?مختص

217

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2015-16ءکے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پی ای سی) کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام( پی ایس ڈی پی) کے تحت58 ارب10 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔

پی اس ڈی پی کے جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سی پی ای سی کے منصوبوں میں اسلام آباد، میانوالی، ڈیرہ اسماعیل خان روٹ پر زمین کی خریداری اور ٹیکنیکل سٹڈی کےلئے 10ارب روپے جبکہ گوادر تربت سیکشن، گوادر رتو ڈیرو روڈ اور ایم8 سمیت مختلف سڑکوں کی تعمیر کےلئے دو ارب80 کروڑ روپے، این 85 کی توسیع اور بہتری کےلئے دو ارب50 کروڑ روپے ، این50 کےلئے دو ارب روپے اور سی پی ای سی کے دیگرمختلف منصوبوں کےلئے 10 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے۔

پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے تحت وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چین پاکستان اقتصادی رہداری کے منصوبے کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ اس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں مدد حاصل کی جاسکے۔