عالم? برادر? مسلمانو? ?? حالت زار پررحم ?ر? ، ام?ر جماعت اسلام?

256

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں کےقتل عام پرمسلم ممالک کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

اسلام آبا د میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے برما اور روہنگیا کے مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ظلم وستم پر امت مسلمہ کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ابھی تک دس لاکھ سے زائد مسلمانوں کا قتل عام کیا جاچکا ہے ۔ مسلم ممالک فوری طور پر ان کی مدد کریں

امیر جماعت اسلامی نے برما، روہنگیا اور میانمار کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم پر عالمی برادری کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نےمیانمارکے مسلمانوں کی حالت زارپراپنی آنکھیں بندکررکھی ہیں خدارا ان کے حال پر رحم کیا جائے اور فی الفور ان کی مدد کی جائے۔

روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ بے یارومددگار اور بھوکے پیاسے ان مسلمانوں کے لئے دنیا میں کوئی زمین نہیں لوگ بھوک کے باعث کشتیوں میں مر رہے ہیں کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کوکشتیوں میں جمع کرکےسمندرمیں پھینکا جارہا ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔

اس سے قبل امیر جماعت اسلامی پاکستان نے میانمارمیں مسلمانوں پرتشددکیخلاف اقوام متحدہ کےدفترمیں یادداشت جمع کرائی اور ساتھ ہی14 جون کو برما، روہنگیااور میانمار کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد میں احتجاج کرنے کا اعلان بھی کیا۔