سبز?م?? سائ??ل چلائ??، ذ?ن? تناؤ ب?گائ??

357

نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ذہنی تناؤ میں گھر کے اندر ورزش کے مقابلے میں گھر کے باہر ورزش کرنا زیادہ سود مند ثابت ہوتاہے ۔

اس تحقیق کیلئے نو سے دس سال کی عمر کے بچوں سے پندرہ منٹ کیلئے سائیکل چلانے کی سرگرمی کا ایک سلسلہ مکمل کرایا ہے ۔ جس میں بچوں نے ورزش کے مطابق جنگل کے راستے کی ویڈیو دیکھتے ہوئے سائیکل چلائی اور پھر بغیر کسی محرک کے سائیکل چلائی ۔

سرگرمی کے بعد محققین کو پتہ چلاکہ سبزے پر کی گئی ورزش کے بعد بچوں کابلڈ پریشر جنگل کے مصنوعی ماحول کے بغیر ورزش کے مقابلے میں انتہائی کم تھا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قدرتی ماحول صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔