ر?ون?و ?و?ژن ?? منصوبو? ??لئ? 33 ?رو?50 لا??91 ?زار روپ?

188

مالی سال 16-2015ء کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ریونیو ڈویژن کے منصوبوں کے لئے33 کروڑ50 لاکھ91 ہزارروپے مختص کئے گئے ہیں۔

سر کاری شعبہ کے ترقیاتی پرورگرام پی ایس ڈی پی کے تحت ریونیو ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر33 کروڑ50 لاکھ91 ہزار روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

پی ایس ڈی پی کے جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران ریونیو ڈویژن کے پہلے سے جاری 9 ترقیاتی منصوبوں کےلئے 29 کروڑ37 لاکھ 88 ہزار روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جس میں 10 لاکھ روپے کی بیرونی امداد بھی شامل ہے جبکہ ڈویژن کے تین نئے منصوبوں کےلئے 4 کروڑ13 لاکھ 3 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پہلے سے جاری منصوبوں کے تحت سب سے زیادہ بجٹ پاکستان میں ان لینڈ ریونیوکے دفاتر کے قیام کےلئے 12 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ نئے منصوبوں کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران کراچی میں ماڈل کسٹمز کلیکشن سنٹر میں گودام کی تعمیرکےلئے ایک کروڑ53 لاکھ 3 ہزار روپے جبکہ اے ڈی بی بارڈر سروسز پراجیکٹ کی بہتری کے منصوبہ کے تحت( آئی ٹی ٹی ایم ایس) کے منصوبہ کےلئے ایک کروڑ10 لاکھ روپے اور گوادر ایم سی سی، اسلام آباد اور سرگودہا میں آر ٹی او کے دفاتر اور کراچی میں انوسٹی گیشن اور انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کےلئے ایک کروڑ50 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جس میں10 لاکھ روپے کی غیرملکی امداد بھی شامل ہے۔