سابق ا?س ا?چ او ?س?? سات روز? جو??شل ر?مان? پر ج?ل منتقل

275

گوجرانوالہ: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے وکلاء کے قتل کےالزام میں گرفتار ملزم شہزاد وڑائچ کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

سانحہ ڈسکہ کے مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، پولیس کی جانب سے نامکمل چالان پیش کیا گیا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا اور پولیس کو ہدایت کہ آئندہ سماعت پر مکمل چالان کے ساتھ عدالت میں پیش ہو۔

عدالت نےوکلاء کے قتل کی سماعت کرتے ہوئے ملزم شہزاد وڑائچ کومزید سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور بارہ جون کو طلب کیا ہے ۔

یاد رہے کہ ملزم شہزاد نے کچہری کورٹ میں وکلاء کے احتجاج کے دوران فائرنگ کی تھی جس کے باعث ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس اپنے ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔