حوث? باغ?و? ?ا جن?وا امن مذا?رات م?? شر?ت ?رن? ?ا اعلان

199

            صنعا: یمن کے حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ جنیوا امن مذاکرات میں شرکت کا اعلان کردیا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حوثی باغیوں کئ سینیئر لیڈر الشامی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لیے ان کی طرف سے کوئی بھی پیشگی شرط نہیں رکھی گئی۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ یمنی حکومت جنیوا امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہے لیکن حوثی باغیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

دریں اثناءسعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے جنگی طیاروں کی یمن میں حوثی باغیوں کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری جاری ہے۔

واضح رہے کہ جنیوا امن مذاکرات کا اجلاس کا 14 جون کو منعقد کئے جانے کا امکان ہے جس میں حوثی باغیوں کا دفد شرکت کریگا۔