مسلمانو? ?? قتل عام پراقوامِ متحد? ?? خاموش? ح?ران ?ن ??، سراج الحق

196

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے آفس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی جس میں انکا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے قتل عام پراقوامِ متحدہ کی خاموشی حیران کن ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں اقوامِ متحدہ کے دفتر میں پاکستانی عوام کی طرف سے برما کے علاقے روہنگیا میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے خلاف سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کے نام خط اور ایک یادداشت پیش کی ہے۔جس پر اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے یقین دلیا گیا ہے کہ ہماراخط ایک گھنٹے کے اندرسیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کو پہنچا دیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی نےکہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ روہنگیا میں مسلمانوں کی آبادی پانچ ملین تھی، جو اب گھٹ کر ایک ملین رہ گئی ہے۔ اتنے بڑے پیمانے کی نسل کشی پر اقوامِ متحدہ، عالمی برادری اور مسلم حکمران تک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس وقت روہنگیاکے مسلمان ہزاروں کشتیوں میں بیچ سمندر موجود ہیں، لیکن کوئی ملک انہیں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ خدشہ ہے کہ کہیں اس وحشیانہ اور انسان سوز بربریت پر کہیں اللہ کا عذاب نہ آجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں روہنگیائی مسلمان، جو کشتیوں میں موجود ہیں انہیں بچانے کی کوشش کی جائے۔

سراج الحق نے اقوامِ متحدہ، بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور پاکستانی و مسلم حکمرانوں ، سیاسی جماعتوں اور تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراداور اداروں سے اس ظلم کے خلاف بھر پور آواز اٹھانے کی اپیل کی اور کہاکہ پاکستانی عوام روہنگیا کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف 14 جون کو ہونے والے جماعتِ اسلامی کے احتجاج میں شریک ہوں۔