بج?:موسم? تغ?رات ?و?ژن نئ? منصوبو? ??لئ? 3?رو?97 لا?? روپ? مختص

311

آئندہ مالی سال کے بجٹ2015-16 ءکے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی  پروگرام کے تحت حکومت نے موسمی تغیرات ڈویژن کے ایک جاری اور دو نئے منصوبوں کےلئے 3کروڑ97 لاکھ 52  ہزار روپے مختص کئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک جاری منصوبہ موسمی تغیرات سے متعلق جیومیٹرک سنٹرکے قیام اور پائیدار ترقی2012-15ءکا ہے جس کے لئے 85 لاکھ 96 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ دو نئے منصوبوں میں پاکستان میں بنجر زمینوں کے پائیدار انتظام اورماحول کو کاربن سے پاک کرنے کے منصوبے شامل ہیں جن کےلئے 3کروڑ 11 لاکھ56 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔