پ?رول?م و قدرت? وسائل ?و?ژن ??لئ? 34 ?رو? مختص

226

 آئندہ مالی سال 2015-16ءکے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کی نئی اور جاری اسکیموں کے لئے 34 کروڑ 89 لاکھ 26 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

جمعہ کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے مطابق پنجاب میں سالٹ رینج میں کوئلہ کی تلاش کے منصوبہ کے لئے 2 کروڑ 39 لاکھ 26 ہزار روپے، جیالوجیکل سروے آف پاکستان کے 4 ڈرلنگ منصوبوں کے لئے 25 کروڑ روپے اور بلوچستان کی تحصیل شاہرگ میں کوئلہ کی تلاش کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔