پا?ستان سم?ت دن?ا ب?رم?? آج ماحول?ات ?ا عالم? دن منا?ا جار?ا ??

213

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔ اس دن منانے کا مقصد عوامی سطح پر ماحول کے تحفظ کے لئے عوامی سطح پرشعور پیدا کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چارٹر کے مطابق عالمی یوم ماحولیا ت منانے کا مقصد دنیا بھر میں یہ پیغام دینا ہے کہ ماحول کے تحٖفظ کے لئے عوامی سطح پر شعور و آگاہی پیدا کی کی جائے اور اس کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے تاکہ دنیا کو آلودگی سے پاک کیا جاسکے ۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق قدرتی جنگلات کے وسیع پیمانے پر کٹائی ، گاڑیوں کا بے ہنگم شوراور دھواں ، جگہ جگہ پھیلی گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں ، ضرر رساں گرم گیسوں کے وسیع پیمانے پر اخراج ، نصف سے زائد آبی خطوں کی بربادی ، آبی مخلوق کی تیزی سے کم ہوتی ہوئی تعداد نے ماحولیاتی وفضائی آلودگی میں اضافہ کر دیا ہے جس سے جہاں فطرت کا حسن آلودہ ہوچکا ہے ۔

عالمی ماحولیات کے موقع پر غیر ملکی میڈیا نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں دنیا کے 20 آلودہ شہر کا ذکر کیا ہے جس میں کراچی، راولپنڈی اور پشاور کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ اسی رپورٹ میں بھارت کے تیرہ شہر شامل بھی شامل ہیں ۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پراپنے پیغام میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ترقی کے تیزترین عمل نے قدرتی ماحول کو متاثر کیا ہے اسکے علاوہ بڑھتی آبادی اور صنعتی ترقی بھی کرہ ارض کے ماحول پر اثرانداز ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بہترمعیارزندگی کیلئےقدرتی ماحول پراثراندازہونیوالےعوامل پرقابو پاناہوگا اس سلسلے میں ماحول کےتحفظ کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دورکیا جائےگا ساتھ ہی انہوں نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ادارے ماحول کو نقصان پہنچانے والے عوامل پر نظر رکھیں۔