امر??? م?? سائبر حمل?، الزام چ?ن پر

223

نیویارک : امریکہ میں حکام نےانکشاف کیا ہے کہ سائبر حملہ کے باعث لاکھوں کی تعداد میں سرکاری ملازمین کا ذاتی ڈیٹا چرالیا گیا ہے ۔

امریکی آفس آف پرسنل مینجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ تقریبا 40 لاکھ موجودہ اور سابقہ ملازمین کا ڈیٹا متاثر ہوا ہیں جس کے باعث ہر وفاقی ادارہ متاثر ہو سکتا ہے سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن سینیٹر سوسان کولنز نے اس حملہ کا الزام چینی ہیکرز پر عائد کیا ہے۔

یاد رہے کہ آفس آف پرسنل منیجمنٹ (او پی ایم ) کا ادرہ وفاقی حکومت کے لیے افرادی قوت کے محکمے کے طور پر کام کرتا ہے یہ ادارہ وفاقی حکومت کے ملازمین کا تمام ریکارڈ محفوظ رکھنے اور سکیورٹی کلئیرنس رکھنے کا کام سر انجام دیتا ہے۔

او پی ایم کے ڈیٹا بیس میں ملازمین کی ذمہ داریاں ،کارکردگی کے جائزے ،تربیت کے بارے میں معلومات محفوظ ہوتی ہیں حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈیٹاکے سبب ملازمین کا خاندانی پس منظر اور کلئیرنس کی تحقیقات متاثرہوسکتی ہیں۔