بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی کی ایک 21 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ رات رونما ہونے والے اس حادثے میں متعدد افراد عمارت کی 14ویں منزل میں پھنس کر رہ گئے تھے جس کی وجہ سے سات افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔
طبی ذرائع کے مطابق اس آتشزدگی کے نتیجے میں پچیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ آگ الیکٹرک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم چھان بین ابھی جاری ہے۔