چند ش?ا?ات پر بلد?ات? انتخابات ?و ?العدم قرار ن??? د?ا جاس?تا، سراج الحق

180

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کچھ حلقوں میں دھاندلی کی چند شکایات پر پورے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

 امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی جس میں انکا کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ کے جن حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر بدنظمی ہوئی الیکشن کمیشن ان حلقوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کرے۔ انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی شکایات پر ایسا نہیں کیا جا سکتا کہ بلدیاتی انتخابات کو ہی یکسر مسترد کردیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی سے پاک انتخابات کے عمل کو یقینی بنائی تاکہ عوام کا انتخابی عمل پر سے اعتماد بحال ہو اور جب تک عوم کا اعتماد انتخابی عمل پر سے بحال نہیں ہوگا اس وقت تک ملک میں جمہوریت ہر گز مستحکم نہیں ہو سکے گی۔ انھوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف وشفاف انتخابات یقینی بنانےکامیکینیزم واضح کرے۔

 سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ میں جماعت اسلامی سیاسی عدم استحکام کو کبھی قبول نہیں کرے گی اور خیبر پختون خواہ شٹر ڈاؤن ہڑتالوں اور دھرنوں کا ہر گز متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔