برمنگ?م: انگل?ن? اور ن?وز? ل?ن? پ?لا ون ??9 جون ?و ???ل?? گ?

199

 انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9 جون بروز منگل کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔

 انگلش ٹیم ایون مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کیوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض برینڈن میک کلم انجام دیں گے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے 12 جون کو لندن، تیسرا ون ڈے 14 جون کو ساﺅتھمپٹن، چوتھا ون ڈے 17 جون کو نوٹنگھم جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 20 جون کو چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔