عراق میں ایک خود کش کار بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ رات بلد روز میں کیے گئے اس حملے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سویلین کے ساتھ ساتھ پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق پچیس زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ابھی تک کسی گروہ کی جانب سے خود کش کار بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔