خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کر لیا ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہئوے متعلقہ ریٹرننگ افسران سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ سیاسی جماعتوں کی طرف سے دھاندلی کے الزامات کے باعث کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے ۔ صوبےکےکم ازکم 3اضلاع میں شدید دھاندلیوں کے ثبوت الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے ہیں ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق جن اظلاع سے دھاندلی کے ثبوت ملے ہیں ان میں نوشہرہ ، کرک اور چارسدہ شامل ہیں ۔