ج? ا?ف?17ت?ن?ر ط?ار? پ?رس ا?ئر شو2015 م?? شر?ت ?? لئ? روان? ?وگئ?

192

پاکستان ایئر فورس کے تین جے ایف۔17تھنڈر طیارے پائلٹوں اور ٹیکنیکل عملے سمیت پیرس ایئر شو2015 میں شرکت کیلئے اتوار کے روز فرانس روانہ ہو گئے ہیں۔

 بروزاتوار پی اے ایف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک جے ایف ۔17طیارہ فلائنگ ڈسپلے میں پر فارم کریگا جبکہ دیگر دو طیارے ایئر شو کے دوران گراﺅنڈ ڈسپلے میں حصہ لیں گے۔ایئر شو کا اہتمام فرنچ ایئرو سپیس انڈسٹریز ایسو سی ایشن نے کیا ہے۔لی بورجیت میں15جون سے شروع ہونے والا پیرس ایئر شو 21جون تک جاری رہے گا۔

واضح رہے جے ایف ۔17تھنڈر طیارے فارن بروگ ایئر شو (برطانیہ)،شو ہائی ایئر شو چین،ٹرکش ایئر شو( ترکی) اور دوبئی ایئر شو( یو اے ای) سمیت دنیا کے مختلف ایئر شو میں شرکت کر چکے ہیں۔