لعل ش?باز ?? عرس م?? گرم? س? مرن? والو? ?? تعداد14?وگئ?

244

سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر گرمی اور لو لگنے سے مزید 6افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 14تک جا پہنچی۔

جمعہ کوشروع ہونے والے لعل شہباز قلندر کے عرس میں 2روز کے دوران شدید گرمی ، حبس اور فراہمی آب کے مناسب اقدامات نہ ہونے سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اتوار کے روز جان بچانے کے لیے تالاب میں چھلانگ لگانے والا ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جب کہ گھٹن کے باعث مزید 5افراد دم توڑ گئے ۔

تین روز عرس کے دوران اب تک مرنے والوں کی تعداد 14ہوچکی ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے جارہے۔