ب?ارت? جو?و ??م س? دوطرف? س?ر?ز آئند? سال ?و گ?

219

پاکستان اور بھارت کی جوڈو ٹیموں کے درمیان دوطرفہ سیریز کا سلسلہ آئندہ سال سے شروع ہو گا۔

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) شجاعت علی رانا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کے بھارت جوڈو فیڈریشن کے صدر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور دوطرفہ سیریز کے حوالے سے ان سے بات چیت کی گئی ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ رواں سال دوطرفہ سیریز ممکن نہیں ہے کیونکہ بھارت ساؤتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ پاکستان اور بھارت باضابطہ طور پر دوطرفہ سیریز کا اعلان کریں گے۔

 شجاعت علی رانا  نےکہا کہ سال میں ایک مرتبہ ہم بھارت کا دورہ کرینگے اور ایک مرتبہ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹر نیشنل جوڈو فیدریشن تین کھلاڑیوں اور ایک کوچ کو ورلڈ چیمپئن شپ اور گرینڈ پریکس سپانسر کرے گی۔