غ?رمل?? ذرائع س? 896 ارب روپ? ?? وصول?ا? متوقع

220

آئندہ مالی سال 2015-16ء کے دوران حکومت کو غیر ملکی ذرائع سے مجموعی طور پر 896 ارب روپے کی وصولیاں متوقع ہیں جن میں منصوبہ بندی اور بغیر منصوبہ بندی دونوں طرح کے ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم شامل ہیں۔

 آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران حکومت کو منصوبہ بندی کے تحت غیر ملکی ذرائع سے 751.5 ارب روپے وصول ہونگے جبکہ 144.5ارب روپے کے بغیر منصوبہ بندی کے ذرائع سے حاصل ہونے کی توقع ہے ۔

 بجٹ کی تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران غیر ملکی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم کے حوالے سے چین سب سے زیادہ رقوم فراہم کرنے والا ملک ہوگا اور ایک اندازے کے مطابق چین 207ارب روپے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ چائینا ڈیپازٹ ہیڈ کے تحت 101ارب روپے دیگا۔ اسی طرح غیر ملکی ذرائع سے صوبوں کو 67 ارب روپے کے قرضے ملیں گے ۔