?وئ??:م?زان چو? پر فائرنگ ، 4 افراد جا? بحق ، 1زخم?

238

 کوئٹہ کے علاقے میزان چوک پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔ فائرنگ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کاروباری مراکز بند ہو گئے ۔

کوئٹہ کے علاقے میزان چوک پر دہشتگردوں نے دوکان پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا ہے جبکہ ان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہو اہے ۔ فائرنگ کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں ۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں سرکلر روڈ ، مشن روڈ اور سورج گنج بازار سمیت دیگر علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہو گئے اور سڑکوں پر ٹریفک بھی کم ہو گئی ہے ۔ تاجروں کی ہلاکت کے بعد کئی علاقوں میں ہنگامہ آرائی بھی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔