سر? لن?ا ن? د?شتگرد? ?? خلاف طو?ل جنگ ل?? ، آرم? چ?ف

434

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کولمبومیں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے سری لنکا نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سری لنکا میں تعمیری ملاقاتیں ہوئیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کولمبو میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کوئٹہ ملٹری اکیڈمی سےتربیت حاصل کرنیوالےسری لنکن فوجی افسروں سےخطاب بھی کیا۔ اس سے پہلے تقریب میں آمد کے موقع پرسری لنکن آرمی چیف نے جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔

ڈی آئی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کےاعزاز میں پاکستان میں تربیت حاصل کرنیوالےسری لنکن فوجی افسروں نے استقبالیہ دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا سری لنکا اورپاکستان کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں، ترقی اوراستحکام کےسفرمیں اپنےسری لنکن بھائیوں کےہم قدم ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا آپریشن ضرب عضب کا مقصد پاکستان میں امن اور استحکام لانا ہے، قوم کی حمایت کیساتھ آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا بحیثیت قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ان کا کہنا تھا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سری لنکن فوج کی قربانیاں اورعزم قابل ستائش ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے سے پاک سری لنکا عسکری تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔