راولپن?? م?? پول?س فائرنگ س? 2ب?ائ? جا? بحق،ا?ل?ار گرفتار

157

راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں کالج روڈ پر پولیس کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے ہولی فیملی اسپتال کے قریب ناکے پر تعینات محافظ فورس کے دستوں نے 2نوجوان موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ موٹر سائیکل سواروں کے نہ رکنے پر پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2سگے بھائی ذیشان اور شکیل جاں ہو گئے۔

اہلخانہ کے مطابق دونوں بھائی گھر کے کام سے باہر گئے تھے واپسی پر پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی اور ایس ایس پی ملک کرامت نے ہولی فیملی اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔