سام سانگ ?ا ن?ا اسمار? فون آن? ?و ت?ار

254

معروف الیکٹرانک کمپنی سام سانگ کے نئے گلیکسی S6ایکٹو کومتعارف کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس نئی ڈیوائس کے بارے میں معلومات لیک ہوئی ہیں۔

سام سانگ کا جدید فلیگ شپ سمارٹ فون آنے کوتیار ہے ، یہ انکشاف کچھ عرصہ قبل کیا گیا تھا تاہم اب AT&Tنے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ سام سانگ نیا سمارٹ فون (ایکٹو)ہوگا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ سام سناگ کا نیا موبائل آنے کو تیار ہے جو بہت جلد متعارف کرادیا جائے گا۔

سام سانگ S6(ایکٹو) واٹر پروف ہوگا اور یہ IP68 RATINGسے تصدیق شدہ ہوگا۔اس نئی ڈیوائس میں 5.1انچ کی سپر کیوایچ ڈی اسکرین نصب ہوگی جب کہ ٹچ (یوآئی) اینڈرائڈپانچ عشاریہ صفر لالی پاپ ہوگا۔ نئے فون میں 7420پروسیسر،3GBریم ار 32GBمیموری ہوگی جب کہ 2،550ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔

سام سانگ گلیکسی S6ایکٹومیں 16میگا پکسل کیمرہ اور 4kویڈیو ریکارڈنگ کی سہولت بھی موجود ہوگی۔