تر?? م?? پال?مان? انتخابات ??لئ? وو?نگ شروع

212

ترکی میں پالیمان کی تاریخی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔موجودہ حکومتی جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کامیابی کے لیے پرامید ہے۔

پارلیمان کی پانچ سو پچاس نشستوں کے لیے ترکی میں انتخابات آج ہورہے ہیں۔الیکشن کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز بڑی تعداد میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

انتخابات میں حکمراں جماعت جسٹس اینڈڈویویلپمنٹ سمیت 20سیاسی جماعتیں میدان میں ہیں۔

ووٹروں کی تعداد پانچ کروڑ کے لگ بھگ ہے اور ماضی کی طرح اس بار بھی توقع یہی ہے کہ رائے دہی کی شرح بلند رہے گی۔ یاد رہے کے گزشتہ عام انتخابات میں چار کروڑ تیس لاکھ سے زیادہ یعنی تقریباً پچاسی فیصد لوگوں نے ووٹ کا اپنا حق استعمال کیا تھا۔