?راچ? ?? علاق? ل?ار? م?? نا معلوم افراد ?? فائرنگ س? 3 افراد ?لا?

203

کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بہار کالونی میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ نامعلوم افراد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے افراد  میں 45 سالہ ندیم ، 30 سالہ شعیب جبکہ35 سالہ شانی  شامل ہیں ۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ قتل کے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔