حوث? اور ?من? ح?ومت ?? درم?ان امن مذا?رات 14 جون ?و

222

حوثی باغیوں اور یمنی حکومت کے درمیان امن مذاکرات 14 جون کو ہوں گے۔یہ بات اقوام متحدہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہی۔

ترجمان نے کہا کہ سکریٹری جنرل بان کی مون نے صدر عبد ربو منصور ہادی اور حوثی باغیوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان کے مطابق بان کی مون نے یمن میں موجود تمام فریقین سے کہا ہے کہ وہ بغیر کسی شرط کے نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کا آغاز کریں۔

انھوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر تیار ہوں جیسا کہ گذشتہ مہینے کی گئی تھی تاکہ تنازعے سے متاثرہ علاقے میں پھنسے ہوئے لاکھوں لوگوں کو امدادی اشیاء پہنچائی جا سکیں۔