یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف اتحادی فوج کی بمباری اور فضائی حملوں میں 53 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاءمیں اتحادی افواج نے حوثی باغیوں پر فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجہ میں 44 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 20 عام شہری بھی شامل ہیں۔ دوسرا فضائی حملہ یمن کے شہر تعز میں کیا گیا جہاں 9 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔
من میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں اور بارودی مواد کے اثاثوں پر بھی اتحادی فوج کی جانب سے فضائی بمباری جاری ہے جس کے باعث حوثیوں کا بھاری نقصان ہوا ہے۔