بح?ر? عرب م?? ?وا ?ا ?م دباؤ سمندر? طوفان م?? تبد?ل، مح?م? موسم?ات

215

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے ۔ سمندری طوفان کراچی کے شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا شدید کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اشوبھا کراچی کےجنوب میں750 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 25 سے 35 ملی میٹر تک بارشوں کا امکان ہے ۔ ماہی گیروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ماہی گیر منگل سے جمعرات کے دوران کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں ۔ محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے مطابق پیرکی شام سے بدھ کے دوران کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ منگل سے جمعرات کے دوران بلوچستان کے ساحلی اور جنوبی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔