سر? لن?ا س?س?ر?ز ?ف ?وگ?، اظ?ر عل?

265

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز ٹف ہوگی تاہم کھلاڑیوں کی نظریں صرف اور صرف جیت پر ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو آسان حریف نہیں لیں گے،ہوم گراؤنڈپر سری لنکا کو ہرا نامشکل ہے لیکن کھلاڑیوں سے سیریز کے لیے اسی لحاظ سے تیار کی ہے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کےپاس سری لنکا کوہوم گراؤنڈ پرہرانے کااچھا موقع ہے۔

 گرین شرٹس میزبان ٹیم سے تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان کی پندر رکنی ٹیم میں مصباح الحق (کپتان)، اظہر علی (نائب کپتان )، محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، شان مسعود، یونس خان، اسد شفیق ،حارث سہیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد ، یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر ، ویاب ریاض ، جنید خان ، عمران خان اور احسان عادل شامل ہیں۔

 پاکستان اپنے دورے کا آغاز 11جون کو کولمبو کرکٹ گراﺅنڈ میں ہونے والے وارم اپ میچ سے کرے گا۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریزکا پہلا میچ 17جون کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے صبح گال سٹیڈیم، دوسرا 25 جون کو کولمبو ، تیسرا 7 جولائی کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔

پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ دمبولا سٹیڈیم میں 11جولائی کو صبح ساڑھے نو بجے ، دوسرا 15جولائی کو 2 بجے پالے کیلی سٹیڈیم میں تیسرا 19جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم، چوتھا22 جولائی کو اور پانچواں 26 جولائی کو مہندا راجپاکسا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30جولائی اور دوسرا یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔