روس ?? خلاف پابند?و? ?? مدت م?? توس?ع ?ا ف?صل? روا? ما? م?? ?وگا، ?ونل??س?

250

یورپی اتحاد روس کے خلاف عائد پابندیوں کی مدت میں توسیع کے بارے میں فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں کرے گا۔

یورپی اتحاد روس کے خلاف عائد اقتصادی پابندیوں کی مدت میں توسیع بارے فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں کرے گا۔یہ بات یورپی اتحاد کے سربراہ ڈونلڈٹسک نے جی سیون سمٹ شروع ہونے سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ 25تا26 جون کو ہونے والی یورپی اتحاد میں شامل ملکوں کے رہنماو کے سربراہ کےاجلاس میں کر لیا جائے گا ۔

انھوں کہا کہ مجھے امید ہے کہ رسمی تکنیکی فیصلہ ہم کر لیں گے۔انکا کہنا تھا کہ مجھے کوئی شبہ نہیں کہ یہ صرف میری رائے ہے کہ اب ہمیں اپنے موقف کی توثیق کرنی ہوگی تاہم ہم انتہا پسندی سے کام نہیں لیں گے۔

ڈونلڈٹسک نے کہا کہ معاشی پابندیوں کی مدت بڑھائے جانے کی غرض سے بہت سی دستاویزات تیار کرنی ہونگی تاکہ محدود کرانے والے اقدامات کو قانونی طور پر مضبوط بنایا جا سکے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ان دستاویزات کو یورپی اتحاد میں شامل ملکوں کے وزراء کی منظوری درکار ہوگی۔