من?? ب?اؤالد?ن ، حلق? ا?ن ا? 108 م?? وو?نگ ?ا وقت ختم

227

منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 108 میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا وقت ختم ہو گیا ۔ پولنگ عملے کی طرف سے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ۔

منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 108 میں ضمنی انتخابات کے لئے ہونے والی ووٹنگ کا وقت ختم ہو گیا ۔ جبکہ پولنگ کے عملے ووٹوں کی گنتی شروع کر دی ہے ۔ منڈی بہاؤالدین این اے 108 کی نشست پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی پر خالی ہوئی تھی ۔ ضمنی انتخاب میں 11 امیدوار میدان میں ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار کا نام ممتاز تارڑ اور پی ٹی آئی کے امیدوار کا نام محمد طارق تارڑ ہے ۔ دیگر امیدواروں میں مسلم لیگ ق کے حمزہ ناصر ، پاکستان عوامی تحریک کے محمد اعظم گجر ، جماعت اسلامی کے ریاض فاروق ، پیپلزپارٹی کے بشیر بھاگت ہیں ۔