رو?نگ?ا مسلمانو? ?ا تحفظ ?رنا عالم اسلام ?? ذم? دار? ??، سراج الحق

269

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے منصورہ میں منعقدہ  جماعت اسلامی  کےذمہ داران کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا میں مظلوم مسلمانوں کا تحفظ کرنا عالم اسلام کی ذمہ داری ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام رکوانا اور انہیں تحفظ دینا عالم اسلام کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کو اقوام متحدہ سمیت حقوق انسانی کے تحفظ کی دعویدارکسی عالمی تنظیم نے تحفظ نہیں دیا اور اوآئی سی اور اسلامی دنیا کے حکمرانوں نے بھی انتہائی غفلت اور کوتاہی کا ثبوت دیا جس کی وجہ سے لاکھوں معصوم مسلمانوں کو زندہ جلایا گیا اور پکڑ کر جانور وں کی طرح ذبح کردیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر اقوام متحدہ میں برما کے مسلمانوں کے تحفظ کیلئے قرارداد لائے اور مسلمانوں کی برما سے بے دخلی کے خلاف عالمی رائے عامہ کوہموار کیا جائے۔ سراج الحق نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر جس طرح اسلام دشمنوں اور غیر مسلموں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے اسی طرح مسلم حکمرانون نے بھی اپنے لب سی لئے ہیں،عالم اسلام اور او آئی سی خواب غفلت سے جاگے اور برما کے مسلمانوں کے تحفظ کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مسلمانوں کے خلاف امتیازی رویہ ترک کرے ۔ مسلمان پناہ کی تلاش میں سمندر میں مارے مارے پھر رہے ہیں ۔ انہیں خشکی پر پناہ نہیں مل رہی ،اب تک ہزاروں لوگ سمندر میں ڈوب کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ لیکن پوری دنیا خاموشی سے یہ موت کا کھیل دیکھ رہی ہے مگر جانوروں کے حقوق کی باتیں کرنے والوں کو مسلمانوں کی حالت زار پر رحم نہیں آتا۔انہوں نے اقوام متحدہ کے منافقانہ رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی وجہ سے ہی دنیا میں امن قائم نہیں ہورہا ۔

سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی 14جون کو اسلام آباد میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ باہر نکلیں اور بے حس حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کریں۔